سری نگر ، 5 اگست (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کے پری پیڈ سم کارڈوں کی آوٹ گوئنگ کال سہولیت اور موبائیل انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل رکھی گئی ہیں۔
مواصلاتی کمپنیوں نے پری پیڈ سم کارڈوں کی آوٹ گوئنگ پر عائد پابندی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مجبور لوگوں کو پوسٹ پیڈ سم کارڈوں کی فراہمی کے نام
پر لوٹنا شروع کردیا ہے۔
جہاں سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے پوسٹ پیڈ سم کارڈ بلیک مارکیٹ میں بھاری قیمتوں پر فروخت کئے جارہے ہیں، وہیں نجی مواصلاتی کمپنیوں بھارتیہ ائرٹیل، ائرسیل اور ریلائنس نے مجبور صارفین سے پوسٹ پیڈ سم کارڈوں کی فراہمی کے عوض بھاری رقوم بطور ایڈوانس لینا شروع کردیا ہے۔